سلمان بٹ نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا انکشاف کردیا
سابق کپتان نے عامر جمال کو میگا ایونٹ کے سکواڈ کا حصہ بنایا جبکہ شاداب کی جگہ اسامہ اور ابرار کو منتخب کیا
ذیشان مہتاب منگل 30 اپریل 2024 12:48
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 اپریل 2024ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹرز وقار یونس اور بازید خان کے بعد سلمان بٹ نے بھی پاکستان کے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا انکشاف کردیا۔
اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان و کمنٹیٹر سلمان بٹ نے ٹاپ آرڈر میں بابراعظم، محمد رضوان کے علاوہ صائم ایوب، عثمان خان، افتخار احمد اور اعظم خان اسکواڈ میں جگہ دی۔
بطور سپنر اسامہ میر اور ابرار احمد کو منتخب کیا جبکہ حارث رؤف کو انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد اسکواڈ میں شمولیت پر میگا ایونٹ میں ٹیم کا حصہ بنانے کی حمایت کی۔
سلمان بٹ نے فاسٹ بولر آل راؤنڈر کے طور پر عامر جمال کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی حمایت کرتے ہوئے دلیل دی کہ انہوں نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچز میں اچھی بالنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے، انہیں ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ ہونا چاہیے۔
سلمان بٹ کا 15 رکنی سکواڈ کپتان بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 30/04/2024 - 12:48:18
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سوات، محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کے زیراہتمام گرلز سپورٹس مقابلوں میں سیدو شریف اور ڈگر کے گرلز کالجز نے میدان مار لیا
-
پی ایس ایل 11 میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ
-
اٹالین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ،کو کو گف اور ایرن ہوپ روٹلف ٹاپ فور میں داخل
-
’کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں ورلڈکپ جیتیں گے؟ انشااللہ اس مرتبہ کرکے دکھائیں گے‘ : شاہین آفریدی
-
پی ایس ایل 10: پی سی بی اور فرنچائزز پلے آف اور فائنل انگلینڈ میں کروانے پر متفق
-
رائل چیلنجرزبنگلورواور چنائی سپرکنگزکے درمیان انڈین پریمیئرلیگ کا واحد میچ کل کھیلا جائے گا