قومی ٹیم آئی بی ایس ایف عالمی سکس ریڈ اینڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے (کل) مصر روانہ ہوگی

پیر 31 جولائی 2017 22:24

قومی ٹیم آئی بی ایس ایف عالمی سکس ریڈ اینڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے (کل) مصر روانہ ہوگی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2017ء) قومی ٹیم آئی بی ایس ایف عالمی سکس ریڈ اینڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے (کل) مصر روانہ ہوگی، چیمپئن شپ بدھ سے شروع ہوگی، چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے، چیمپئن شپ 10 اگست تک جاری رہے گی، چیمپئن شپ میں محمد ساجد، اسجد اقبال، بابر مسیح، محمد آصف اورمحمد نسیم اختر جبکہ ناصر علی بھگت ٹیم کے ہمراہ بطور منیجر ہونگے، پاکستان سنوکر ایسوسی ایشن کے ترجمان نوید کیباڈیہ کے مطابق قومی ٹیم ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی کیونکہ کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی ہے۔
وقت اشاعت : 31/07/2017 - 22:24:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :