سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر خالد لطیف کو تحریری بحث جمع کروانے کیلئے 22اگست تک کی مہلت دیدی گئی

ہفتہ 12 اگست 2017 19:23

سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر خالد لطیف کو تحریری بحث جمع کروانے کیلئے 22اگست تک کی مہلت دیدی گئی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر خالد لطیف کو تحریری بحث جمع کروانے کیلئے 22اگست تک کی مہلت دیدی ۔خالد لطیف نے 9اگست کو اپنی تحریری بحث جمع کروانی تھی لیکن وہ مقرر تاریخ پر اپنی بحث نہ جمع کرواسکے ۔

(جاری ہے)

خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے مذید مہلت کے لئے ٹربیونل سے درخواست کی اور یہ بھی کہا کہ سپاٹ فکسنگ کیس میں ہائی کورٹ سے اپنی رٹ خارج ہونے اور اینٹی کرپشن ٹربیونل کے یکم اگست کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کررہا ہے اور انہیں فائنل بحث جمع کروانے کے لئے وقت دیا جائے جس پر ٹربیونل نے خالد لطیف کو مہلت دیدی ان کے خلاف فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
وقت اشاعت : 12/08/2017 - 19:23:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :