چیئرمین پی سی بی کا سری لنکن کرکٹ بورڈکے فیصلے کا خیر مقدم

پیر 14 اگست 2017 19:32

چیئرمین پی سی بی کا سری لنکن کرکٹ بورڈکے فیصلے کا خیر مقدم
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی قومی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ کے صدر اور ان کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس لانے کے لیے پی سی بی کی کوششوں میں مدد کرنے کیلئے سری لنکن بورڈ کے اس فیصلے سے نہایت خوش ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی جلد ہی یک یا دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کی تیاریوں کا آغاز کر دے گا۔اس فیصلے کو ایک ’تاریخی فیصلہ‘ قرار دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ ایک مرتبہ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرلیا تو دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان لانا آسان ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

سری لنکن کرکٹ کے سربراہ نے خانہ جنگی کے دوران پاکستان ٹیم کی جانب سے سری لنکا کے دوروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’گذشتہ 3 دہائیوں میں سری لنکا دہشت گردی کا شکار رہا اور اس دوران کوئی بھی ٹیسٹ ٹیم سری لنکا آکر کھیلنے کے لیے تیار نہیں تھی، ایسے میں پاکستان ٹیم نے سری لنکا کے دورے کیے اور ہر مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑی رہی‘۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں تھلنگا سوماتھی پالا نے بتایا کہ سری لنکا کے سکیورٹی ماہرین نے پاکستان کا دورہ کیا ہے سر ی لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ کے بیان کے مطابق پورے ملک میں صورتحال بہتر ہوتی دکھائی دے رہی ہے خاص طور پر لاہور کلیئر ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’ستمبر میں پاکستان کے ساتھ ہمارے تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں اور ہم چاہیں گے کہ اس میں سے کم ازکم ایک میچ لاہور میں کھیلا جائے۔

‘انھوں نے اے سی سی ممبران سے کہا کہ وہ پاکستان کی حمایت میں اپنا کردار ادا کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رسک ہمیشہ ہوتا ہے جیسے لندن میں چیمپیئنز ٹرافی کے دوران دو حملے ہوئے لیکن آئی سی سی کی سکیورٹی گارنٹی ملنے پر میچ جاری رہے۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی ترقی کے لیے پورے ایشیائی خطے میں مواقع موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 14/08/2017 - 19:32:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :