ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے ، جو روٹ

منگل 15 اگست 2017 16:45

ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے ، جو روٹ
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پروٹیز کے خلاف کامیابی کے بعد ٹیم کے حوصلے بہت بلند ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ویسٹ انڈیز ٹیم کو آسان حریف تصور نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو شکست دینے کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انگلینڈاور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعرات سے برمنگھم میں شروع ہوگا۔ جو روٹ نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو ہرانا کسی چیلنج سے کم نہیں تاہم ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں مہمان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے۔ جو روٹ نے مزید کہا کہ ہمیں سخت حریف کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اترنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے تاہم جیت کیلئے کھیل کے تمام شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 15/08/2017 - 16:45:43