ْباسکٹ بال کے فروغ کیلئے کھلاڑیوں کاتربیتی کیمپ لگایا جائے گا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب

منگل 15 اگست 2017 22:59

ْباسکٹ بال کے فروغ کیلئے کھلاڑیوں کاتربیتی کیمپ لگایا جائے گا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ باسکٹ بال کے کھیل کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب ہر طرح سے تعاون کرے گا، ٹیلنٹ ہنٹ کرکے 40 لڑکوں کو منتخب کیا جائے گا اور انکا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا جس کے تمام اخراجات سپورٹس بورڈ پنجاب برداشت کرے گا، کیمپ میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈان باسکو سکول میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے ڈی ایچ اے اور ڈان باسکو سکول کے درمیان کھیلے گئے باسکٹ بال میچ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈی ایچ اے کی ٹیم نے حمزہ ذوالفقار کی قیادت میں 67-54سے میچ جیت لیا،ذوالفقار احمد گھمن نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور باسکٹ بال کا میچ دیکھ کر میرا یقین مزیدپختہ ہوگیاہے اگر کمی ہے تو کھلاڑیوں کی گرومنگ اور سہولتوں کی ہے، باسکٹ کے کھیل کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب مکمل تعاون کرے گا، کھلاڑیوں کا بھی فرض ہے کہ وہ رزلٹ دیں اور کم ازکم ایشیا کی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں، باسکٹ بال کے کھلاڑیوں کیلئے تربیتی کیمپ میں بہترین سہولتیں دیں گے، کھلاڑی محنت کریں اور آگے بڑھیں ،قبل ازیں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ڈان باسکو سکول میں جشن آزادی کے حوالے سے باسکٹ بال کا میچ ڈی ایچ اے اور ڈان باسکو سکول کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، ڈی ایچ اے کی ٹیم نے حمزہ ذوالفقار کی قیادت میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈان باسکو سکول کو 67-54 سے شکست دیدی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب نے ونر ٹیم کے کپتان حمزہ ذوالفقار کو ٹرافی دی اور کھلاڑیوں کو میڈل پہنائے، زین خان، عاقب جاوید اور رمیز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ بھٹی بھی موجود تھے۔

وقت اشاعت : 15/08/2017 - 22:59:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :