عمر اکمل کو کسی قسم کی گالیاں نہیں نکالیں، کرکٹر کو محض اپنی کارگردگی بہتر بنانے کی تلقین کی: مکی آرتھر

muhammad ali محمد علی بدھ 16 اگست 2017 18:41

عمر  اکمل کو کسی قسم کی گالیاں نہیں نکالیں، کرکٹر کو محض اپنی کارگردگی بہتر بنانے کی تلقین کی: مکی آرتھر
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اگست 2017ء) مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمر اکمل کو کسی قسم کی گالیاں نہیں نکالیں۔ تفصیلات کے مطابق عمر اکمل کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آمد کے موقع پر سب کے سامنے گالیاں نکالیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب مکی آرتھر کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ مکی آرتھر نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے عمر اکمل کو کسی قسم کی گالیاں نہیں نکالیں۔ ان کی جانب سے کرکٹر کو محض اپنی کارگردگی بہتر بنانے کی تلقین کی گئی۔ اس حوالے سے سابق کپتان اور عظیم سابق کرکٹر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے اپنے پاوں پر خود کلہاڑی مار لی ہے۔ عمر اکمل نے خود کیلئے مشکلات کھڑی کرلی ہیں۔
وقت اشاعت : 16/08/2017 - 18:41:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :