ہاشم آملا نے بھی کولپاک ڈیل پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا

قبول کرنے کی صورت میں انھیں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کو الوداع کہناپڑے گا

جمعرات 17 اگست 2017 16:12

ہاشم آملا نے بھی کولپاک ڈیل پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا
ْ کیپ ٹان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) جنوبی افریقہ کے اسٹار بیٹسمین ہاشم آملا نے بھی کولپاک ڈیل پر غور شروع کردیا، رپورٹ میں دعوی کیا گیاکہ ان سے انگلینڈ کی کئی کائونٹیز نے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان میں لندن کا ایک کلب بھی شامل اور وہ انھیں بطور کولپاک پلیئر اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا خواہشمند ہیں، ہاشم آملا نے اس ڈیل پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا جسے قبول کرنے کی صورت میں انھیں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کو الوداع کہناپڑے گا۔ حال ہی میں پروٹیز فاسٹ بولر مورن مورکل کو بھی ایسی ہی آفرز موصول ہوئی تھیں جبکہ کچھ عرصے قبل کائیل ایبٹ، ریلی روسیو، ستیان وان زیل اور ڈین ویلاس سب ہی انٹرنیشنل کیریئر ختم کرکے انگلینڈ منتقل ہوچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 16:12:04