حکومت نے سیف گیمز اور ایشین بیچ گیمز کے میڈلسٹ کیلئے 7کروڑ54لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے

قومی پلیئرز کو انعامی رقم دینے کیلئے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ کی کوششوں سے فنڈز کا اجرا ممکن ہوا، اختر نواز گنجیرا

جمعرات 17 اگست 2017 18:02

حکومت نے سیف گیمز اور ایشین بیچ گیمز کے میڈلسٹ کیلئے 7کروڑ54لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) وفاقی حکومت نے ساوتھ ایشین گیمز اور ایشین بیچ گیمز میں پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے والے قومی اتھلیٹس کو انعامی رقم دینے کیلئے 7.کروڑ54لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کے مطابق 7کروڑ 54لاکھ کی انعامی رقم میڈل ونرز میں تقسیم ہو گی اورقومی اتھلیٹس کے اعزاز میں تقریب 24اگست کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں میڈلز جیتنے والے اتھلیٹس کو انعامات سے نوازا جائیگا۔

اختر نواز گنجیرا نے بتایا کہ قومی پلیئرز کو انعامی رقم دینے کیلئے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ کی کوششوں سے فنڈز کا اجرا ممکن ہواجو ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیف گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کو 10لاکھ,چاندی پر 5لاکھ اور کانسی پر ڈھائی لاکھ کی انعامی رقم تقسیم ہوگی
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 18:02:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :