سیمونا ہالپ، کیرولین وزنائیکی، جوہانا کونٹا اور سوتیلانا کزنٹسوا سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 18 اگست 2017 12:39

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) رومانیہ کی سیمونا ہالپ، انگلینڈ کی جوہانا کونٹا، ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی اور روس کی سوتیلانا کزنٹسوا اپنی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ ڈومینکا کیبلکوا، ایشلے بارٹے، اناستاسیجا سیواستووا اور کلارا سواریز ناوارو پری کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے لٹویا کی اناستاسیجا سیواستووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، انگلینڈ کی جوہانا کونٹا نے سلواکیہ کی ڈومینکا کیبلکوا کو 6-3 اور 6-4 سے مات دی، ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے آسٹریلیا کی ایشلے بارٹے کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں روس کی سوتیلانا کزنٹسوا نے ہسپانوی کلارا سواریز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 18/08/2017 - 12:39:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :