فٹ بال کھیل کے نگراں ادارے بنڈس لیگا کے رواں برس شروع ہونے والے سیزن کے لیے چار ریفریوں کی تقرری ،ْریفری خاتون شامل

جمعہ 18 اگست 2017 13:15

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) جرمنی میں فٹ بال کھیل کے نگراں ادارے بنڈس لیگا کے رواں برس شروع ہونے والے سیزن کے لیے چار ریفریوں کی تقرری کر دی گئی ہے جس میں پہلی مرتبہ خاتون ریفری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔بی بیانا اشٹائن ہائوس پہلی جرمن خاتون ہیں جنہیں بنڈس لیگا میں مردوں کے میچوں کی نگرانی کا فریضہ سونپا گیا ،ْاڑتیس سالہ بی بیانا اشٹائن ہائوس پیشے کے اعتبار سے وہ پولیس افسر ہیں تاہم وہ جرمن بنڈس لیگا کے سیکنڈ ڈویڑن کے میچوں کی ریفری رہ چکی ہیں۔

بی بیانا اشٹائن ہائوس کی جرمن فٹ بال کی قومی لیگ کے میچ کھلانے کا اعلان رواں برس مئی میں کیا گیا تھا۔جرمنی کی قومی لیگ میں کل اٹھارہ ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دو مرتبہ کھیلتی ہیں۔اس قومی چمپئن شپ کیلئے چوبیس ریفریرں کا گروپ مقرر کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بی بیانا اشٹائن ہائوس کا کہنا ہے کہ کسی بھی مرد یا خاتون ریفری کا خواب ہوتا ہے کہ وہ بنڈس لیگا کے ٹاپ لیول میں بطور ریفری شامل ہو سکے اور میں نے اس خواب کی تکمیل کے لیے بہت محنت کی ہے۔

انہوں نے ایلیٹ پینل میں شامل ہونے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ۔بی بیانا اشٹائن ہائوس کو1999 میں جرمنی میں خواتین کی قومی لیگ کے لیے بھی ریفری مقرر کیا گیا تھا ،ْ بعد میں 2005 میں وہ فٹ بال کے عالمی ادارے کے خواتین ٹورنامنٹس کے ریفریوں کے پینل میں شامل کی گئی تھیں۔جرمن خاتون ریفری اب تک ویمن ورلڈ کپ اور ویمن یورپی چمپئن شپ کے کئی میچوں کی نگرانی کر چکی ہیں۔

انہیں 2012 کی اولمپک گیمز میں ویمن فٹ بال کے گولڈ میڈل میچ کی بھی نگرانی کا اعزاز حاصل ہے۔یہ میچ امریکا اور جرمنی کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ وہ جرمنی میں 80 میچوں میں بطور ریفری اپنے فرائض انجام دے چکی ہیں۔بی بیانا اشٹائن ہائوس کے والد بھی فٹ بال کے ریفری رہ چکے ہیں۔ جرمن فٹ بال فیڈریشن نے اشٹائن ہائوس کو سن 2007 میں مردوں کی سیکنڈ لیول کی لیگ میں بطور ریفری مقرر کیا تھا۔
وقت اشاعت : 18/08/2017 - 13:15:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :