انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں ڈی ایچ اے نے جی سی یو ،یو سی پی فائٹرز نے پی سی سی سٹارز کو شکست دیدی

جمعہ 18 اگست 2017 20:20

انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں ڈی ایچ اے نے جی سی یو ،یو سی پی فائٹرز نے پی سی سی سٹارز کو شکست دیدی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پنجاب کالج کے مین کیمپس میںانٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ2017ء شروع ہوگیا، پہلے روز دو میچ کھیلے گئے جن میں ڈی ایچ اے نے جی سی یو اور یوسی پی فائٹرز نے پی سی سی سٹارز کو دلچسپ مقابلوںکے بعد شکست دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باسکٹ بال کے فروغ کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2017ء کا انعقاد کیاجس کی افتتاحی تقریب پنجاب کالج مین کیمپس کے جمنیزیم ہال میں منعقد ہوئی پہلے میچ میں ڈی ایچ اے کی ٹیم نے جی سی یو کی ٹیم کو 40-33سے شکست دیدی، ڈی ایچ اے کے کھلاڑی حمزہ ذوالفقار، کامران، عدنان، سلمان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسرے میچ میں یو سی پی فائٹرز نے پی سی سی سٹارز کو 74-59سے ہرادیا، یو سی پی کے زین اور عمیر لالہ نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کا پنجاب کالج آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، مہمان خصوصی سے دونوں ٹیموں کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائے۔
وقت اشاعت : 18/08/2017 - 20:20:48