22ویں چیف آف نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ آخری مراحل میں داخل

ہفتہ 19 اگست 2017 23:40

22ویں چیف آف نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ آخری مراحل میں داخل
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) 22 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ چیمپئن شپ کے تیسرے روز کے اختتام پر شبیر اقبال پروفیشنلز کیٹیگری میں دس انڈر پار کے ساتھ سر فہرست ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیمپیئن شپ کے تیسرے روز مختلف کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہوئے جن میںمحمد شریف، جاوید عنائیت اور ذیشان خان، بالترتیب امیچرز، سینئر پروفیشنلز اور جونیئر پروفیشنلز اور خواتین کی کیٹیگریز میں سب سے آگے ہیں۔ ایونٹ کے تیسرے روز کے میچوں میں 300 سے زائد مرد اور خواتین گالفرز نے حصہ لیا۔
وقت اشاعت : 19/08/2017 - 23:40:06