ورلڈ مینز ٹیم سکواش چیمپیئن شپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز(آج)سے اسلام آباد میں ہوں گے

اتوار 20 اگست 2017 17:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ مینز ٹیم سکواش چیمپیئن شپ میں قومی ٹیم کے انتحاب کے لئے ٹرائلز(آج) پیر سے مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کی حکام کے مطابق ٹرائلز میں ملک بھر کے ٹاپ10کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا جن میں سے 5 باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیم سکواش چیمپیئن شپ رواں سال 26نومبر سے یکم سدمبر تک فرانس میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کے لئے اچھے اور مستند کھلاڑیوں کو بھیجوائیں گے تاکہ وہ چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکے۔
وقت اشاعت : 20/08/2017 - 17:00:16