سپاٹ فکسنگ کیس:خالد لطیف نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

اینٹی کرپشن ٹریبونل کی کارروائی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ،درخواست میں موقف

منگل 22 اگست 2017 15:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء) سپاٹ فکسنگ میں مبینہ طور پر ملوث کرکٹر خالد لطیف نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔معطل کرکٹر خالد لطیف کے وکیل بدر عالم کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی جبکہ جلد سماعت کیلئے بھی درخواست کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خالد لطیف کے وکیل کے مطابق پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل کی کارروائی پر اعتراض ہے جس نے غیرآئینی اور غیرقانونی سماعت کی جب کہ ٹریبونل کو تحریری جواب ارسال کردیا گیا ہے۔وکیل کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹریبونل کو خالد لطیف کا تحریری جواب اج مل جائے گا اور بذریعہ ای میل بھی اطلاع کر رہے ہیں
وقت اشاعت : 22/08/2017 - 15:31:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :