صوابی ،پہلا اختر منیر خان مرحوم فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل شیوہ ینگ سٹار نے جیت لیا

منگل 22 اگست 2017 22:10

صوابی ،پہلا اختر منیر خان مرحوم فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل شیوہ ینگ سٹار نے جیت لیا
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء)پہلا اختر منیر خان مرحوم فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل شیوہ ینگ سٹار نے جیت لیا۔ ینگ سٹا رشیوہ کی فٹ بال ٹیم نے بی ایس ایف کلب مناگی کو ایک گول کے مقابلے میں صفر گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

یہ ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس صوابی کے تعاون سے کھیلا گیا جس میں فٹ بال کا ینگ ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا۔ فائنل میچ کے مہمانان خصوصی ڈسٹرکٹ ناظم امیر الرحمن ، تحصیل رزڑ کے ناظم غلام حقانی و دیگر تھے اس موقع پر انہوں نے فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر آرگنائزر کو خراج تحسین پیش کیا اور انتظامیہ کو اپنے ہر قسم تعاون کا یقین دلایا آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
وقت اشاعت : 22/08/2017 - 22:10:09