لاہور، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کے خلاف کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا

آزادی کپ کے میچز ستمبر کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے

جمعہ 25 اگست 2017 21:33

لاہور، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کے خلاف کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اگست2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کے خلاف کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا، آزادی کپ کے میچز 13,12 اور 15 ستمبر کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے، فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، عمر امین، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ فاسٹ بائولنگ کے شعبے میں عامر یامین، محمد عامر، رومان رئیس، عثمان شنواری اور سہیل خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، ورلڈ الیون کے کھلاڑی 10 اور 11 ستمبر کی درمیانی شب لاہور پہنچیں گے، آزادی کپ کے میچز کے لئے پاک فوج نے مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
وقت اشاعت : 25/08/2017 - 21:33:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :