نیشنل انٹر سکول اے ایچ کاردار کپ، مختلف سکولز کے درمیان زبردست کرکٹ میچز

جمعہ 25 اگست 2017 21:58

نیشنل انٹر سکول اے ایچ کاردار کپ، مختلف سکولز کے درمیان زبردست کرکٹ میچز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اگست2017ء) نیشنل انٹر سکول اے ایچ کاردار کپ کے سلسلے میں مختلف گرائونڈز میں مختلف سکولز کے درمیان زبردست کرکٹ میچز ہوئے۔ جی ایچ ایس کے ایل کوئٹہ کی ٹیم نے جی ایچ ایس ٹی بہاولپور کی ٹیم کو دو وکٹ سے ہرا دیا۔ میچلاہور کنٹری کلب مریدکے میں کھیلا گیا۔ جی ایچ ایس ٹی بہاولپور کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 25 اوورز میں 8 وکٹ پر 128 رنز بنائے جواب میں جی ایچ ایس کے ایل کوئٹہ کی ٹیم نے 22.1 اوورز میں آٹھ وکٹ ے نقصان پر ٹارگٹ حاصل کرکے میچ دووکٹ سے جیت لیا۔

مین آف دی میچ کوئٹہ کے حکمت اللہ کو دیا گیا۔ مہمان خصوصی لاہور کنٹری کلب کے مالک چودھری شجاعت تھے۔ دوسرے میچ میں دی ایجوکیٹر سیالکوٹ نے جی سی ایم ایس ٹو پشاور کو 3 وکٹ سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

جی سی ایم ایس ٹو پشاور نے پہلے کھیلتے ہوئے 25 اوورز میں پانچ وکٹ پر 171 رنز بنائے۔ جواب میں ایجوکیٹر سیالکوٹ کی ٹیم نے 24.5 اوورر 7 وکٹ کے نقصان پر 174 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ دی ایجوکیٹر سیالکوٹ کی طرف سے رشید خان کو شاندار 102 رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔تیسرے میچ میں صندل کالج فیصل آباد نے مشال ماڈل سکول اسلام آباد کو 30 رنز سے ہرا دیا۔ صندر کالج فیصل آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 35اوورز میں 214 رنز بنائے جواب میں اسلام آباد کی ٹیم 184 پر آل آئوٹ ہوگئی۔
وقت اشاعت : 25/08/2017 - 21:58:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :