کھیل کے دوران ہنگامہ آرائی، ریفری نے سری لنکا سے سکیورٹی یقین دہانی مانگ لی

منگل 29 اگست 2017 11:55

کھیل کے دوران ہنگامہ آرائی، ریفری نے سری لنکا سے سکیورٹی یقین دہانی مانگ لی
پالے کیلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29 اگست۔2017ئ) بھارت کیخلاف تیسرے ون ڈے میں تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے سری لنکا سے بقیہ میچز کے لیے سکیورٹی یقین دہانی طلب کرلی۔

(جاری ہے)

اتوار کو کھیلے گئے تیسرے میچ کے آخر میں تماشائیوں کی جانب سے فیلڈ میں بوتلیں اور دوسری چیزیں پھینکی گئی تھی جس کی وجہ سے کھیل 32 منٹ تک رکا رہا تھا ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے اس واقعے کے بعد اب میزبان کرکٹ بورڈ سے یقین دہانی مانگی ہے کہ باقی سیریز کے دوران تماشائیوں کی جانب سے مزید ہنگامہ آرائی نہیں ہوگی جبکہ میچ آفیشلز اور کھلاڑیوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
وقت اشاعت : 29/08/2017 - 11:55:32