ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چمپئن رہنے والے رومن رینز کا بڑا امتحان آئندہ ماہ ہوگا

بڑا دھماکا ریسلنگ کی دنیا کے دو مقبول ترین اسٹار جان سینا اور رومن رینز کے ٹکرائو کی شکل میں ہوگا

بدھ 30 اگست 2017 11:54

ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چمپئن رہنے والے رومن رینز کا بڑا امتحان آئندہ ماہ ہوگا
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2017ء) ریسل مینیا 33 میں انڈر ٹیکر کو شکست اور تین بار ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چمپئن رہنے والے رومن رینز کا بڑا امتحان آئندہ ماہ ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای نے ایک ڈریم میچ کی تیاری مکمل کرلی ہے اور رومن رینز کو کیرئیر کے بڑے چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا۔اور پرستاروں پر یہ بڑا دھماکا ریسلنگ کی دنیا کے دو مقبول ترین اسٹار جان سینا اور رومن رینز کے ٹکرائو کی شکل میں ہوگا، جسے ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے رواں دہائی کا سب سے بڑا مقابلہ بھی قرار دیا جارہا ہے جو کہ رومن رینز کے کیرئیر کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے اور ناکامی کافی پیچھے دھکیل سکتی ہے۔

لاس اینجلس میں 24 ستمبر کو شیڈول ایونٹ نو مرسی میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے موجودہ سب سے بڑے دو اسٹارز ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

(جاری ہے)

مختلف رپورٹس کے مطابق جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای کو آگاہ کیا کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے باعث مستقبل قریب میں ریلسنگ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ ہولی وڈ ڈائریکٹر ان کی انجری کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔یہی وجہ ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای نے رومن رینز اور جان سینا کے درمیان نو مرسی میں مقابلے کے انعقاد کا اعلان جلدبازی میں کیا۔ڈبلیو ڈبلیو ای کو توقع ہے کہ موجودہ دور کے سب سے بڑے اسٹارز کا ٹکرائونو مرسی کو بہترین ایونٹ بنانے کے ساتھ لوگوں کی دلچسپی بھی اس کی جانب بڑھائے گا۔
وقت اشاعت : 30/08/2017 - 11:54:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :