سپینش بلے باز نے ایک ہی دن میں 2ٹونٹی ٹونٹی سنچریاں سکور کرڈالیں

منگل 5 ستمبر 2017 13:00

سپینش بلے باز نے ایک ہی دن میں 2ٹونٹی ٹونٹی سنچریاں سکور کرڈالیں
بارسلونا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5ستمبر۔2017ئ)آپ نے ایک ٹیسٹ میں کسی کھلاڑی کی جانب سے 2سنچریاں بنانے کا سنا ہوگا تاہم سپین کے ایک بلے باز نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک ہی دن میں 2سنچریاں سکور کرنے کا کارنامہ سر انجام دے دیا ۔

(جاری ہے)

4ستمبر 2012ءکو سپین اور ایسٹونیا کے مابین کھیلے گئے مقابلے میں سپین کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تو ہسپانوی اوپنر طارق علی اعوان نے ایسٹونیا کے باﺅلرز کی دھلائی کرتے ہوئے محض 60گیندوں پر 150رنز سکور کرڈالے جس میں 5چوکے اور 16چھکے شامل تھے ،سپین کی ٹیم نے یہ مقابلہ 125رنز سے جیت لیا ، اسی روز کھیلے گئے دوسرے مقابلے میں سپین نے ایک بار پرتگال کے خلاف میچ میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور طارق علی اعوان نے اب کی بار پرتگالی باﺅلرز کی درگت بناتے ہوئے محض55گیندوں پر 18چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 148رنز کی اننگز کھیل ڈالی ،سپین کی ٹیم نے یہ میچ بھی 73رنز سے اپنے نام کیا ۔

طارق اعوان نے ٹورنامنٹ میں 95.20کی اوسط سے476رنز سکورکیے جس میں 386رنز باﺅنڈریز کی مددسے حاصل کیے گئے تھے،ٹورنامنٹ میں ان کا سٹرائیک ریٹ 214.4رہا۔
وقت اشاعت : 05/09/2017 - 13:00:43