ویرات کوہلی نے عمران خان، جاوید میانداد اور انضمام الحق کو اپنا استاد قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی منگل 5 ستمبر 2017 21:03

ویرات کوہلی نے عمران خان، جاوید میانداد اور انضمام الحق کو اپنا استاد قرار دے دیا
نئی دہلی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 ستمبر2017ء) ویرات کوہلی نے عمران خان، جاوید میانداد اور انضمام الحق کو اپنا استاد قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی نے ان تمام مایہ ناز کرکٹرز کو اپنا استاد کہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے جن کے باعث ویرات کوہلی کامیابیوں کی منازل طے کر پائے۔ ان عظیم کرکٹرز میں ویرات کوہلی نے پاکستان کے عمران خان، جاوید میانداد اور انضمام الحق کا نام بھی لیا ہے۔ ویرات کوہلی کے اس پیغام کو پاکستانی شائقین کرکٹ کی جانب سے خاصا پسند کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 05/09/2017 - 21:03:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :