وہاب ریاض کا کارنامہ، ایک ہی گیند پر 12 رنز دینے والے پہلے گیند باز بن گئے

muhammad ali محمد علی بدھ 6 ستمبر 2017 21:20

وہاب ریاض کا کارنامہ، ایک ہی گیند پر 12 رنز دینے والے پہلے گیند باز بن گئے
بارباڈوس(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 ستمبر 2017ء) وہاب ریاض ایک ہی گیند پر 12 رنز دینے والے پہلے گیند باز بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں بری فارم کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہونے والے تیز گیند باز وہاب ریاض نے کیریبئن پریمئیر لیگ میں توقعات کے برعکس اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم لیگ کے ایک میچ میں وہاب ریاض ایک شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر بیٹھے۔ وہاب ریاض نے ایک ہی گیند پر 12 رنز دے ڈالے۔ وہاب ریاض نے مسلسل 2 گیندیں نوبال کروا کر پہلے ایک چوکا کھایا، پھر فری بال پر چھکا بھی کھا بیٹھے۔ یوں انہوں نے ایک ہی گیند پر 12 رنز دے ڈالے۔ وہاب ریاض کی گیند بازی کی ویڈیو ملاحظہ کیجیے:
وقت اشاعت : 06/09/2017 - 21:20:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :