پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

پیر 29 اپریل 2024 23:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی رونمائی تقریب پنجاب یونیورسٹی اور لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی میں ہوئی ہے، پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کی ٹرافی کا ٹور نیشنل ہاکی سٹیڈیم سے ڈھول کی تھاپ اور قومی ترانوں کے ساتھ شروع ہوا، جو پنجاب یونیورسٹی سے ہوتا ہوا لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی پر اختتام پذیر ہوا ہے،تقریب میں لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی اور پنجاب یونیورسٹی میں سینکڑوں طالبات کے درمیان ٹرافی کی رونمائی کی گئی ہے، نیشنل اور انٹرنیشنل خواتین کھلاڑیوں اورکوچز نے بھی شرکت کی ہے، پنک گیمز کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے بائیک پر ریلی بھی نکالی گئی۔

اس موقع پر وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر شگفتہ ناز،ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، پنجاب یونیورسٹی اوریونیورسٹی آف لاہور کے ڈائریکٹرز سپورٹس زبیر بٹ، سمیرا ستار، ، ایڈیشنل ڈائریکٹر طاہرہ سلیم، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہور تنویر شاہ اور چیف سپورٹس کنسلٹنٹ حفیظ بھٹی ودیگرنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریبات میں قومی اور بین الاقوامی خواتین کھلاڑیوں اور کوچز نے بھی شرکت کی ہے، وائس چانسلر لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی پروفیسر شگفتہ ناز اور ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر اور پنجاب یونیورسٹی سپورٹس ڈائریکٹر سمیرا ستار نے خطاب کیا ہے۔

وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا انعقاد خوش آئند ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خواتین کیلئے گیمز کا انعقاد کروا کر دل جیت لیے ہیں، ایسی گیمز سے خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی،ڈائریکٹرسپورٹس یاسمین اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایت پر سپورٹس کے فروغ کیلئے پنک گیمز کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس سے خواتین کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، یونیورسٹی آف لاہور کی ڈائریکٹر سپورٹس سمیرا ستار نے کہا ہے کہ نے کہا کہ پنک گیمز کا انعقاد خوش آئند ہے ، اس سے خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی، اس پر وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر، سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال مبارک باد کے مستحق ہیں۔

وقت اشاعت : 29/04/2024 - 23:45:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :