لورالائی کے پہاڑ سے لاش برآمد

اتوار 10 ستمبر 2017 18:00

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2017ء) لورالائی بازار سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر کلی اوریاگی کاکڑان کے بلند پہاڑ پر ایک ماہ پرانی مسخ شدہ لاش ملی ہے جسے لورالائی پولیس تھانہ کے ایس ایچ او سید ناصر شاہ او ر عادل ہمدرد سوسائٹی کے صو بائی چیرمین باز محمد عادل نے لاش کو اتارکر اور باز محمد عادل نے مردہ خانہ نہ ہونے کی وجہ سے اپنے گھر پر غسل دینے کے بعد مزید شناخت کے لئے پولیس کی نگرانی میں کوئٹہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید تفتیش لورالائی پولیس کررہی ہے۔
وقت اشاعت : 10/09/2017 - 18:00:50