لیزر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید چار میچز کا فیصلہ

اتوار 10 ستمبر 2017 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2017ء) قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری لیزر لیگ سیون اے سائید فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید چار میچز کا فیصلہ ، پہلا میچ شنواری فٹبال کلب اورپشاور یونائیٹڈ کے مابین کھیلاگیا جس میں شنواری کلب نے صفر کے مقابلے ساتھ گول سے کامیابی حاصل کی ۔ دوسرا میچ فنٹاسٹک سیون اور ہاشم خان شہید فٹبال کلب کے درمیان کھیلاگیا جو ایک ایک گول سے برابر رہا اسی طرح تیسرا میچ بھی سٹی ایونجر اور چترال فٹبال کلب کے درمیان کھیلاگیا جو مقرررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابررہا ہے ، آخری میچ زریاب فٹبال کلب اور عسکری ایوریجرزکے درمیان کھیلاگیا جو کہ سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر رہا ہے ، لیزر لیگ سیون اے سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ میں سراج کو بہترین کھلاڑی جبکہ سٹی ایوریجرز کو بہترین ٹیم کا اعراز دیاگیا ۔

(جاری ہے)

لیزر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کے ایریا منیجر انٹر نیشنل فٹبالر گوہر زمان کے مطابق ٹورنامنٹ میں ہر ہفتے چار میچز منعقد ہوتے ہیں جو کہ دو مہینے تک جاری رہیگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ اسطرح کا ٹورنامنٹ منعقد ہورہا ہے جو کہ نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی بھرپور انداز سے جاری ہے جس سے ملک میں فٹبال کھیل کے فروغ کے علاوہ کئی ٹیلنٹڈ کھلاڑی بھی سامنے آئینگے ۔
وقت اشاعت : 10/09/2017 - 18:00:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :