2023 کا ورلڈکپ میرا بیٹا کھیلے گا: شعیب ملک کا صحافی کے سوال پر دلچسپ جواب

muhammad ali محمد علی پیر 11 ستمبر 2017 22:45

2023 کا ورلڈکپ میرا بیٹا کھیلے گا: شعیب ملک کا صحافی کے سوال پر دلچسپ جواب
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 ستمبر 2017ء) شعیب ملک کا کہنا ہے کہ 2023 کا ورلڈکپ میرا بیٹا کھیلے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز آل راونڈر شعیب ملک کی جانب سے دورہ ورلڈ الیون کو خوش آئندہ قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کیخلاف وہ بھرپور کارگردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ قذافی اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ 2019 کے ورلڈکپ کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ایک صحافی کے سوال پر شعیب ملک نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2023 ورلڈکپ کھیلنے کا ان کا کوئی امکان نہیں۔ 2023 کا ورلڈکپ میرا بیٹا کھیلے گا۔
وقت اشاعت : 11/09/2017 - 22:45:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :