پاکستان کا قومی ٹی ٹوئنٹی کپ پھر منسوخ ہونے کا خدشہ

پیر 18 ستمبر 2017 22:19

پاکستان کا قومی ٹی ٹوئنٹی کپ پھر منسوخ ہونے کا خدشہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2017ء) پاکستان کا قومی ٹی ٹوئنٹی کپ پھر منسوخ ہونے کا خدشہ،قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی منسوخی کی وجہ ورلڈ الیون کی آمد اور اس کے بعد پاکستان کے پلیئرز کی بیرون ملک مصروفیات کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی شیڈول کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ دو مراحل میں کھیلا جانا تھا، پہلا مرحلہ ملتان جبکہ دوسرا فیصل آباد میں کھیلا جانا تھا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان سیریز کھیلنے آ رہی ہے جس کی وجہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کے شیڈول پر کافی فرق پڑے گا۔۔
وقت اشاعت : 18/09/2017 - 22:19:30