کرس گیل ٹی ٹوئنٹی میں 100 چھکے مارنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے

نیوزی لینڈ کے بریڈن میکلولم 91 کے ساتھ دوسرے ، شین واٹسن 83 چھکوں کے تیسرے نمبر پر

پیر 18 ستمبر 2017 22:19

کرس گیل ٹی ٹوئنٹی میں 100 چھکے مارنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2017ء) کرس گیل نے یہ اعزاز اپنے 52 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران ڈیوڈ ویلا کو شاندار چھکا لگا کر حاصل کیا۔

(جاری ہے)

جمیکین سٹار اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، وہ اس سے پہلے بھی کئی اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں۔ گیل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز ترین سینچری سکور کرنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں، انہوں نے صرف 30 گیندوں پر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ آئی پی ایل میں انہوں نے 175 رنز بنا رکھے ہیں۔ گیل اپنے کیرئر کے 309 میچز میں 772 چھکے اور 804 چوکے بھی لگا چکے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 18/09/2017 - 22:19:33