بھارت کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست کے باوجود حوصلے پست نہیں ہوئے، ڈیوڈ وارنر

بدھ 20 ستمبر 2017 09:50

کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے، بھارتی ٹیم نے پہلے میچ میں ہم سے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) جمعرات کو کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے میچ میں کینگروز کو 26 رنز سے شکست دی تھی۔ اپنے ایک بیان میں ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ بھارت کو دوسرے میچ میں شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور بھارت کے خلاف دوسرے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 24 ستمبر کو اندور، چوتھا میچ 28 ستمبر کو بنگلور جبکہ پانچواں اور آخری میچ یکم اکتوبر کو ناگپور میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/09/2017 - 09:50:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :