ملتان سلطانز نے اپنا شاندار لوگو اور عصر حاضرکا ٹیم کٹ متعارف کرادیا

بولنگ کے شہنشاہ وسیم اکرم بطور ڈائریکٹر کرکٹ ،سابق آسٹریلین کرکٹر ٹام موڈی ہیڈ کوچ منتخب

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:33

ملتان سلطانز نے اپنا شاندار لوگو اور عصر حاضرکا ٹیم کٹ متعارف کرادیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) پاکستان سپر لیگ کی چھٹی فرنچائز ملتان سلطانزکاایک منفرد تقریب میںٹیم کی شاندارکٹ اور لوگو کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔جب سے شون گروپ نے پی ایس ایل کی چھٹی فرنچائز کے حقوق جیتے ہیں،کرکٹ کے مداحوں کی دلچسپی مزیدعروج پر پہنچ گئی ہے ۔ اس سے قبل 30کمپنیوں نے مجموعی طور پر ملتان سے کی اس فرنچائز کے لیے 12بولیاں لگائی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر عشرشون نے کہا’’ملتان سلطانز کا پر تپاک استقبال دیکھ کر ہم بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ عوام کا پیاراور جذبہ دیکھ کر مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ ہم نے ایک بہترین ٹیم کو چنا ہے۔ ملتان سلطانز کا لوگو ہماری طاقت کی عکاسی اور ہماری آن فیلڈ یا آف فیلڈ شاندار کارکردگی کی ترجمانی کرتا ہے۔‘‘ملتان سلطانز نے وسیم اکرم کا بطور ڈائریکٹر کرکٹ انتخاب کیا ہے وسیم اکرم دنیا بھر میں دیگر T20فرنچائزز کا ایک اہم حصہ رہے ہیں جہاں انہوں نے اپنی ٹیموں کو کامیابی دلوانے میں منفرد کردار ادا کیا ہے۔ اپنی جدیدحکمت عملیوں سے وسیم اکرم ہمیشہ جوش و جذبے کا زبردست امتزاج ثابت ہوتے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/09/2017 - 20:33:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :