سنگاپورمیں باکسنگ میچ ،

باکسر زخمی ہونے کے بعد چل بسا پردیپ کے دل نے کام کرنا بند کردیا تھا جو اس کی ہلاکت کی وجہ بنا ،ْ میڈیکل رپورٹ

پیر 25 ستمبر 2017 12:24

سنگاپورمیں باکسنگ میچ ،
سنگا پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) سنگاپور میں ایشین فائٹنگ چمپئن شپ کے افتتاحی میچ کے دوران 32 سالہ باڈی بلڈر اور باکسر پردیپ سبرامینین فائٹ بعد زخمی ہوکر جاں بحق ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق باکسر کو فائٹ کے دوران زخمی ہونے پر میچ روک دیا گیاوہ رنگ میں گر بھی گیا تھا جس کے بعد اس کو فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم پردیپ جان کی بازی ہارگیا۔

(جاری ہے)

باکسنگ چمپئن شپ کے عہدیداران کے مطابق پہلے رائونڈ میں پردیپ جیت رہا تھا تاہم دوسرے رائونڈ میں پردیپ کو حریف باکسر کی جانب سے کافی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔اس دوران باکسر کی ناک سے خون بھی بہنے لگا جس پر ریفری نے میچ روک دیا اور دیگر میچ ریفری سے مشورے کے بعد پردیپ کے حریف کو جتوا دیا گیا۔پردیپ کا نام باکسنگ کے مقابلے میں شامل نہیں تھا لیکن اچانک دوسرے باکسر نے 2 دن قبل فائٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تو پردیپ کو باکسنگ مقابلے میں شامل ہونا پڑا۔ہسپتال کی جانب سے جاری میڈیکل رپورٹ کے مطابق پردیپ کے دل نے کام کرنا بند کردیا تھا جو اس کی ہلاکت کی وجہ بنا تاہم پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔
وقت اشاعت : 25/09/2017 - 12:24:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :