ایک اسپنر کو کم کھلانے کا تاثر غلط ہے ،ْ

ہم نے نئی گیند کے ساتھ اچھی بولنگ نہیں کی ،ْمکی آر تھر کا اعتراف مصباح الحق اور یونس خان کے بارے میں بہت بات ہوچکی ہے ،ْ اب نئے کھلاڑیوں کی نئی ٹیم پر بات کریں ،ْگفتگو

جمعہ 29 ستمبر 2017 12:44

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2017ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن ہمارے بولنگ اٹیک میں کوئی خرابی نہیں تھی ،ْ ایک اسپنر کو کم کھلانے کا تاثر غلط ہے لیکن ہم نے نئی گیند کے ساتھ اچھی بولنگ نہیں کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںے کہاکہ مصباح الحق اور یونس خان کے بارے میں بہت بات ہوچکی ہے۔

اب نئے کھلاڑیوں کی نئی ٹیم پر بات کریں کیونکہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ نئی ٹیم بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

یونس خان اور مصباح الحق بہترین کھلاڑی تھے اور ان کا خلا اظہر علی اور اسد شفیق کے ساتھ ساتھ حارث سہیل اور سمیع اسلم سے بھی پوری کرنے کی کو شش کریں گے۔مکی آرتھر نے کہا کہ پچ بعد میں بیٹسمین کے لیے پریشانی پیدا کرسکتی ہے اس لئے ہمیں سری لنکا کو جلد آئوٹ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حارث سہیل باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ہے ،ْ امید ہے کہ وہ توقعات پر پورا اترے گاجبکہ سری لنکا کوئی آسان ٹیم نہیں ہے اور ٹیسٹ کرکٹ تو سیشن کے تحت کھیلی جاتی ہے ابھی میچ اوپن ہے۔مکی آرتھر نے کہا کہ محمد عامر کلاس بولر ہے ابھی اسے اپنی بہترین کارکردگی دکھانی ہے اور ابتدا میں عامر کو ردھم نے مل سکا۔
وقت اشاعت : 29/09/2017 - 12:44:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :