روہت شرما 6 ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے والے نویں بھارتی بلے باز بن گئے

سٹار اوپنر نے 14 سنچریاں بنا کر مشترکہ طور پر پانچویں بھارتی بلے باز کا اعزاز بھی پا لیا

اتوار 1 اکتوبر 2017 21:00

ناگپور۔ یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2017ء) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے نویں بھارتی بلے باز بن گئے ہیں، اس کے علاوہ سٹار اوپنر نے 14 سنچریاں بنا کر مشترکہ طور پر پانچویں بھارتی بلے باز کا اعزاز بھی پا لیا، انہوں نے یوورج سنگھ کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کیا ہے، شرما نے آسٹریلیا کے خلاف پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، شرما نے اب تک 168 میچز میں 14 سنچریوں کی مدد سے 6033 رنز بنا رکھے ہیں، اس سے قبل بھارت کی طرف سے سچن ٹنڈولکر، ساروگنگولی، راہول ڈریوڈ، مہندرا سنگھ دھونی، محمد اظہرالدین، ویرات کوہلی، یووراج سنگھ اور وریندر سہواگ کو بھی 6 ہزار رنزوں کے ہندسے کو عبور کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب ٹنڈولکر کو زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے جنہوں نے 49 سنچریاں بنا رکھی ہیں، ویرات کوہلی 30 سنچریوں کے ساتھ دوسرے، سارو گنگولی 22 سنچریاں بنا کر تیسرے اور وریندر سہواگ 15 سنچریاں بنا کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 01/10/2017 - 21:00:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :