مورنے مورکل کی انجری مسائل کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف رواں ٹیسٹ کے آخری روز اور دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی

اتوار 1 اکتوبر 2017 21:10

پوٹ چیفسٹروم۔ یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2017ء) جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر مورنے مورکل کی انجری مسائل کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف رواں ٹیسٹ کے پانچویں روز اور دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

مورکل بنگال ٹائیگرز کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز سائیڈ سٹرین انجری کا شکار ہوئے تھے، (آج) پیر کو ان کا سکین کیا جائے گا تاہم فٹنس نے فاسٹ بائولر کی دوسرے ٹیسٹ میں دستیابی کے بارے بھی سوال اٹھا دیا ہے، مورکل نے دوسری اننگز میں چھ اوورز کے بعد فیلڈ چھوڑ دی تھی، انہوں نے تمیم اور مومن کو آئوٹ کیا تھا، انہوں نے مشفق کو بھی کلین بولڈ کر دیا تھا لیکن نو بال کی وجہ سے وہ بچ گئے تھے۔
وقت اشاعت : 01/10/2017 - 21:10:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :