بھارت کے شہر گوہاٹی میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پر حملہ

muhammad ali محمد علی منگل 10 اکتوبر 2017 23:44

بھارت کے شہر گوہاٹی میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پر حملہ
گوہاٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر2017ء) بھارت کے شہر گوہاٹی میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پر حملہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر گوہاٹی میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پر حملہ کیا گیا ہے۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب آسٹریلوی ٹیم میچ کے بعد ہوٹل واپس جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم کی بس پر پتھراو کیا گیا جس کے باعث بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ حملے کے بعد سے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شدید خوف زدہ حالت میں ہیں۔ جبکہ آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے ٹوئٹر پر بھی فوری پیغام جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کیلئے یہ صورتحال انتہائی خوف زدہ ہے۔ اس حملے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کا دورہ ملتوی ہو جانے کا بھی امکان ہے۔
وقت اشاعت : 10/10/2017 - 23:44:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :