چار روزہ ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز اے نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنا لئے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:12

کنگسٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ویسٹ انڈیز اے نے چار روزہ ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنا لئے۔

(جاری ہے)

مڈل آرڈر بلے باز سنیل ایمبرس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 106 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ وشال سنگھ 81 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکا اے کی جانب سے ملندہ پشپاکمارا نے تین اور چمیکا کرونارتنے نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 13/10/2017 - 12:12:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :