شکیب الحسن کو کرٹلی امبروز کی زیادہ ون ڈے وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 2 وکٹوں کی ضرورت

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 22:24

شکیب الحسن کو کرٹلی امبروز کی زیادہ ون ڈے وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 2 وکٹوں کی ضرورت
کمبرلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2017ء) بنگلہ دیشی ٹیم کے سٹار آل رائونڈر شکیب الحسن کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بائولر کرٹلی امبروز کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید دو وکٹوں کی ضرورت ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ شکیب ( آج ) اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول پہلے ایک روزہ میچ میں امبروز کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر شکیب کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 32 ویں بائولر بن جائیں گے، امبروز نے 225 اور شکیب نے 224 وکٹیں لے رکھی ہیں، شکیب بنگلہ دیش کی طرف سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے بائولر ہیں، مشرفی مرتضیٰ 232 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ ۔
وقت اشاعت : 14/10/2017 - 22:24:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :