ڈومیسٹک کرکٹ میں پیچز اچھی نہیں بنائی جارہی ہیں ،ایک دن میں 20 ،20 آئوٹ ہورہے ہیں‘مصباح الحق

اتوار 15 اکتوبر 2017 21:11

ڈومیسٹک کرکٹ میں پیچز اچھی نہیں بنائی جارہی ہیں ،ایک دن میں 20 ،20 آئوٹ ہورہے ہیں‘مصباح الحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پیچز اچھی نہیں بنائی جارہی ہیں ،ایک دن میں 20 ،20 آئوٹ ہورہے ہیں ،2روز میں نئی پچز بنانا ممکن نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

مصباح الحق نے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی اور جیت اس کا مقدر بنی اور امید ہے کہ لڑکے اگلے میچوں میں بھی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں ۔

انہوںنے ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے نوجوانوں کو ٹیسٹ کرکٹ کو سمجھنا ہوگا جبکہ دبئی میں ہونے والے میچز میں سری لنکا کے 3سینئر کھلاڑی بھی ٹیم میں نہیں تھے لیکن پھر بھی قومی کرکٹ ٹیم انہیں مایوس کیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ،ٹیسٹ میچز میں ایک سپنر بائولرکو کھلانے کا ہماری ٹیم کو نقصان ہوا ۔
وقت اشاعت : 15/10/2017 - 21:11:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :