چیف منسٹر سپورٹس پروگرامز،سرکاری مدارس میں غیر نصابی سرگرمیوں کا آغاز

پیر 16 اکتوبر 2017 22:03

چیف منسٹر سپورٹس پروگرامز،سرکاری مدارس میں غیر نصابی سرگرمیوں کا آغاز
کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) چیف منسٹر سپورٹس پروگرامز کے تحت سرکاری مدارس میں غیر نصابی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا۔اس سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کنوہا نمبر 1 میں والی شرکت کرنے والی ٹیمیوں کے درمیان بال کے منعقد کروائے گئے جس میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوآ خالصہ،کلر سیداں،چنام اور میزبان سکول کی کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کیلئے ٹیمیں بھر وقت نہ پہنچنے کے باعث والی بال میچ کا انعقاد تاخیر سے شروع ہوا اور اس دوران کھیلوں میں شرکت نہ کرنے والی بچیوں کو بھی تین بجے تک اپنی اپنی کلاسوں میں بیٹھائے رکھا گیا جس کی وجہ سے سکول کے باہر بچوں کو لینے کیلئے آنے والی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور گاڑیوں کی آمدورفت بھی شدید متاثر ہوئی جبکہ بروقت چھٹی نہ دینے پر بچوں کے والدین نے بھی اساتذہ پر سخت نقطہ چینی کی اور غم و غصہ کا اظہار کیا۔ عوامی حلقوں نے اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی محکمہ تعلیم کے چیف ایگزیکٹو سے فوری نوٹس لینے اور ہیڈ مسٹریس کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
وقت اشاعت : 16/10/2017 - 22:03:09