کریملن کپ ٹینس، کورنیٹ، سینیاکووا، کایا کنیپی اور ریبا کینا ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

بدھ 18 اکتوبر 2017 08:50

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) علیزے کورنیٹ، سینیا کووا، کایا کنیپی، پیوٹنٹسیوا اور ریباکینا کریملن کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

روس کے دارلحکومت ماسکو میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز لاسٹ 32 رائونڈ میچز میں فرانسیسی سٹار علیزے کورنیٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکا مکارووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، جمہوریہ چیک کی کترینا سینیاکووا نے ویکچ کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، روس کی ریباکینا نے ہم وطن کھلاڑی کڈراوسیوا کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، ایستونیا کی کایا کنیپی بھی پہلی آزمائش میں سرخرو رہیں، انہوں نے میزبان ملک کی کھلاڑی کلیبانووا کو شکست فاش سے دوچار کیا، دیگر کھیلے گئے میچز میں پیوٹنٹسیوا مونووا اور ٹی سورینکا فتح یاب رہیں۔

وقت اشاعت : 18/10/2017 - 08:50:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :