نیوزی لینڈ کی ٹیم اور انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے ٹور میچ کل کھیلا جائیگا

ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ یکم نومبر، دوسرا میچ 4 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 7 نومبر کو کھیلا جائے گا

بدھ 18 اکتوبر 2017 12:16

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموںکے درمیان دوسرا ون ڈے ٹور میچ کل 19اکتوبر کو کھیلا جائیگا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گا، ون ڈے سیریز سے قبل کیوی ٹیم انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف دوسرا ٹور میچ 19 اکتوبر کو کھیلے گی، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 22 اکتوبر، دوسرا 25 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ یکم نومبر، دوسرا میچ 4 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 7 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/10/2017 - 12:16:18