دسواں ہاکی ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ دلچسپ مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر رہا، گرین شرٹس کی طرف سے اعجاز احمد نے گول کیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:47

ڈھاکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) دسویں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان میچ دلچسپ مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر رہا، گرین شرٹس کو ابتدائی تینوں کوارٹرز میں کوریا کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی تاہم چوتھے اور آخری کوارٹر میں کوریا نے گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا، دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش میں جاری ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم دونوں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا، میچ کے 15ویں منٹ میں پاکستان کے اعجاز احمد نے شاندار فیلڈ گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو ابتدائی تین کوارٹرز تک برقرار رہی، چوتھے اور آخری کوارٹر میں میچ کے 48ویں منٹ میں کورین کھلاڑی نامیانگ لی نے فیلڈ گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا، گرین شرٹس نے فیصلہ کن گول کیلئے آخر دم تک فائٹ کی لیکن کامیاب نہ ہو سکی اسطرح دونوں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا۔
وقت اشاعت : 19/10/2017 - 16:47:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :