بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ون ڈے کرکٹ میچز کی سیریز کا آغاز (کل) ہوگا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 08:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ون ڈے کرکٹ میچز کی سیریز کا آغاز (کل) اتوار سے ہوگا۔ اس سے قبل انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون نے نیوزی لینڈ الیون کو ٹور ون ڈے میچ میں 30 رنز سے ہرا دیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ بھارت پر ہے جہاں وہ تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔ دوسرا ون ڈے 25 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ یکم نومبر، دوسرا 4 نومبر اور تیسرا 7 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 08:40:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :