صوبے میں اسکواش کے کھیل کو زندہ کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، سیف الاسلام کاکڑ

بدھ 1 نومبر 2017 22:35

صوبے میں اسکواش کے کھیل کو زندہ کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، سیف الاسلام کاکڑ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 نومبر2017ء) بلوچستان سکواش ایسوسی ایشن کے صدر سیف السلام کاکڑ نے کہاہے کہ صوبے میں سکواش کے کھیل کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجارہاہے ،صوبے میں اکیڈمیز کے قیام اور صوبے کے مختلف اضلاع میں کیمپس کاانعقاد بھی کیاجائیگا، اکیڈمیز میں کھلاڑیوں کو سکواش کامکمل سامان بھی مفت فراہم کیاجائیگا۔

ان خیالات انہوں نے سابقہ سکواش کے کھلاڑیوں اور میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

بی ایس اے کے صدر سیف السلام کاکڑ نے کہاکہ سابقہ ادوار میں سکواش کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیاگیاتھا سکواش اکیڈمیزکھنڈرات کامنظر پیش کررہی ہیں سکواش فنڈز کرپشن اور اقرباء پروری کی نظر کردئیے گئے صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی سکواش کو ترجیح نہیں دی جس کے باعث صوبے میں کھلاڑی سکواش کوبحال کرنے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت یہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں پاکستان سکواش فیڈریشن نے بھی بلوچستان میں سکواش اور کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی ہے جو قابل تحسین اقدام ہے انہوں نے کہاکہ کھیل کے میدان آباد ہونگے تو ہسپتال ویران ہونگے صوبے کی عوام اپنے بچوں کو سکواش کی جانب مائل کریں تاکہ صوبے کے کھلاڑی ملک وصوبے کانام دنیا بھر میں روشن کرسکیں ۔

وقت اشاعت : 01/11/2017 - 22:35:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :