عمران نذیر ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدانوں میں اترنے کیلئے تیار

جارح مزاج بیٹسمین پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطان کی نمائندگی کریں گے

جمعہ 3 نومبر 2017 17:26

عمران نذیر ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدانوں میں اترنے کیلئے تیار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) جارح مزاج بیٹسمین عمران نذیر ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدانوں میں اترنے کیلئے تیار ہیں اور پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں چھکے، چوکے لگاتے نظر آئیں گے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز نے عمران نذیر کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ 35 سالہ جارح مزاج بیٹسمین 2014میں کے سر پر گیند لگنے اور فٹنس مسائل کی وجہ سے کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آخری انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ 2012میں کھیلا تھا تاہم اب انہیں پی ایس ایل کی صورت میں ایک ایسا پلیٹ فارم میسر آ گیا ہے جہاں عمدہ کارکردگی دکھا کر ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں شامل ہونے کیلیے راہ ہموار کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ عمران نذیر پاکستان کی جانب سے 79 ون ڈے میچز میں 2 سنچریز اور 9 ففٹیز کی مدد سے 24.61 کی اوسط سے 1895 رنز بنا چکے ہیں، 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں انہوں نے 3 ففٹیز کیساتھ 21.73 کی اوسط سے 500 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی لیگز کے 102 میچز میں 18 نصف سنچریز کی مدد سے 28.22 کی ایوریج سے 2540 رنز سکور کر رکھے ہیں، 93 رنز ان کی بہترین انفرادی اننگز ہے۔
وقت اشاعت : 03/11/2017 - 17:26:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :