آل پاکستان لاء انفورسمنٹ ایجنسیز شہداء ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ‘ ایف ڈبلیو او اور اسلام آباد پولیس کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی

جمعہ 3 نومبر 2017 22:50

آل پاکستان لاء انفورسمنٹ ایجنسیز شہداء ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ‘ ایف ڈبلیو او اور اسلام آباد پولیس کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2017ء) موٹر وے پولیس کے زیر انتظام جاری آل پاکستان لاء انفورسمنٹ ایجنسیز شہداء ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے روز ایف ڈبلیو او اور اسلام آباد پولیس کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی۔پہلا میچ ایف ڈبلیو او اور موٹر وے گرین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایف ڈبلیو او کی ٹیم نے 8وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔

موٹر وے گرین کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 16.5اوورز میں 106رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ،موٹر وے گرین کی طرف سے حسن نے 25اورمحمد افضل نے 23رنز بنائے ۔ایف ڈبلیو او کی طرف سے عالمگیر نے 13رنز کے عوض 6وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے جبکہ اسفند نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔جواب میں ایف ڈبلیو او کی ٹیم نے مطلوبہ حدف 13.5اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

(جاری ہے)

عبید نے 31اوراسفندنی30رنز بنائے ۔ایف ڈبلیو او کے عالمگیر کو شاندار باولنگ پر مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا۔دوسرا میچ اسلام آباد پولیس اور پنجاب پولیس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیاجس میں اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر107رنز بنائے،ان کے منتظر نے 26اور نعمان نے آوٹ ہوئے بغیر 19رنز بنائے ،پنجاب پولیس کی طرف سے علی فہد نے 15رنز کے عوض 4جبکہ قاسم اور حمزہ نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں ۔

جواب میں پنجاب پولیس کی ٹیم 19.3اوورز میں 102رنز بنا کر آوٹ ہو گئی،پنجاب کے رشید نے 22رنز کی اننگ کھیلی۔اسلام آباد پولیس کی طرف سے گل حمید نے 15رنز کے عوض 3،محمد ایوب نے 25رنز کے عوض 3جبکہ زبیر اور عاطف نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں،اسلام آباد کے گل حمید کو مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 03/11/2017 - 22:50:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :