کولن منرو ٹی ٹونٹی میچ میں بیٹ کیری کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے اور دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے

ہفتہ 4 نومبر 2017 21:03

کولن منرو ٹی ٹونٹی میچ میں بیٹ کیری کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے اور دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے
راجکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2017ء) کولن منروی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں بیٹ کیری کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے اور دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے، منرو نے ہفتے کو بھارت کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا، منرو نے 109 رنز کی غیرمعمولی اننگز کھیلی اور آئوٹ نہیں ہوئے، اس سے قبل صرف کرس گیل کو ٹی ٹونٹی میچ میں بیٹ کیری کرنے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے 2009ء میں سری لنکا کے خلاف میچ میں بیٹ کیری کرنے کا اعزاز پایا تھا۔
وقت اشاعت : 04/11/2017 - 21:03:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :