پی سی بی نے رومان رئیس، عثمان شنواری، بابر اعظم اور عماد وسیم کو ہر طرح کی کرکٹ میں شمولیت سے روک دیا

فیصلہ کھلاڑیوں کی فٹنس دیکھ کر کیا گیا ہے،چاروں کھلاڑی مختلف عالمی ایونٹس میں شمولیت کے خواہاں تھے

ہفتہ 4 نومبر 2017 22:29

پی سی بی نے رومان رئیس، عثمان شنواری، بابر اعظم اور عماد وسیم کو ہر طرح کی کرکٹ میں شمولیت سے روک دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چار کھلاڑیوں رومان رئیس، عثمان شنواری، بابر اعظم اور عماد وسیم کو ہر طرح کی کرکٹ میں شمولیت سے روک دیا ہے، یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی فٹنس دیکھ کر کیا گیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پہلے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے۔

(جاری ہے)

چاروں کھلاڑی مختلف عالمی ایونٹس میں شمولیت کے خواہاں تھے اور حال ہی میں شروع ہونے والی بنگلہ دیش پرئمیر لیگ میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ کھلاڑیوں مختلف نوعیت کی انجریز کا شکار ہیں۔دوسری جانب خبروں کے مطابق عثمان خان شنواری کی انجری بگڑ گئی ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے فاسٹ بالر کو چھ ماہ کے لئے کرکٹ سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 04/11/2017 - 22:29:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :