آل بلوچستان خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ، یونین ٹائیگر کلب چمن نے اپنا میچ جیت لیا

بدھ 8 نومبر 2017 22:14

آل بلوچستان خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ، یونین ٹائیگر کلب چمن نے اپنا میچ جیت لیا
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 نومبر2017ء) آل بلوچستان خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی T20 کرکٹ ٹورنامنٹ صادق کرکٹ گرائونڈ چمن کے سلسلے میں ایک شاندار میچ یونین ٹائیگر کلب چمن اور جیمخانہ کلب کچلاک کے درمیان کھیلاگیا ٹاس جیت کر جیمخانہ کلب کچلاک نے 20 اوور ز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے جس میں زبیر احمد 32 ،محمد نواز 27 رنز بنائے جبکہ یونین ٹائیگر کلب چمن کی طرف سے محمد نسیم نے 2 محمد فضلی نے 1 وکٹ حاصل کی ۔

(جاری ہے)

مطلوبہ ہدف یونین ٹائیگر کلب چمن نے چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ جیت لیا جس میں سیف اللہ کے شاندار 52 رنز شامل تھے اسطرح یہ میچ یونین ٹائیگر نے 4 وکٹوں سے جیت کر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا جیمخانہ کلب کچلاک کی جانب سے ظہوراحمد نے 4 اور نجیب اللہ اور کلیم اللہ نے بالترتیب 1-1 وکٹ حاصل کی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں آج ینگ سٹار کلب چمن اور جمال شہید کلب پشین کے درمیان ہوگا ۔
وقت اشاعت : 08/11/2017 - 22:14:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :